لڑکی نے پہلی ملاقات میں لڑکے کے باتھ روم میں ایسی چیز دیکھ لی کہ فوراً بھاگ کھڑی ہوئی

لڑکی نے پہلی ملاقات میں لڑکے کے باتھ روم میں ایسی چیز دیکھ لی کہ فوراً بھاگ ...
لڑکی نے پہلی ملاقات میں لڑکے کے باتھ روم میں ایسی چیز دیکھ لی کہ فوراً بھاگ کھڑی ہوئی
سورس: Tiktok/@lifeisahighway420

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک لڑکی لڑکے کی ڈیٹنگ ایپلی کیشن ’ٹنڈر‘ پر ملاقات ہوئی۔ دونوں پہلی بار ایک ریستوران میں ملے اور لڑکا وہاں سے لڑکی کو اپنا فلیٹ دکھانے لے گیا جہاں باتھ روم میں لڑکی نے کچھ ایسی چیزیں دیکھ لیں کہ فوراً سے پیشتر وہاں سے نکل گئی اور لڑکے سے آئندہ کبھی نہ ملنے کا فیصلہ کر لیا۔

 دی سن کے مطابق اس ایلے نامی لڑکی نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں اس لڑکے کے باتھ روم میں موجود وہ چیزیں دکھائی ہیں جن سے ثابت ہوتا تھا کہ کوئی لڑکی اس فلیٹ میں ماضی قریب میں رہتی رہی ہے یا اب بھی رہ رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق باتھ روم کی الماریوں میں لڑکیوں کے استعمال کی کریمیں، فیس واش، شاور جیل وغیرہ موجود تھیں۔ ان کے ساتھ ایک برش تھا جس پر لڑکی کے لمبے بال لگے ہوئے تھے اور ان سب سے بڑھ کر ایک ’حمل ٹیسٹ‘ بھی وہاں موجود تھا۔

 لڑکی کی یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر تیزی سے وائرل ہوئی جسے اب تک 70لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور کمنٹس میں لوگ بھی اس لڑکے پر شبہ ظاہر کر رہے ہیں۔ ایک لڑکی نے لکھا ہے کہ یہ باتھ روم جتنا صاف ستھرہ ہے اور جتنے سلیقے سے ہر چیز اپنی اپنی جگہ پر ہے، اس سے نہیں لگتا کہ یہ لڑکا سنگل ہے۔ سنگل لڑکوں کے باتھ روم اور فلیٹ اتنے صاف ستھرے نہیں ہوتے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -