خاتون کو سردرد کی تکلیف ، دورانِ علاج ایسا انکشاف پیروں تلے زمین نکل گئی

خاتون کو سردرد کی تکلیف ، دورانِ علاج ایسا انکشاف پیروں تلے زمین نکل گئی
خاتون کو سردرد کی تکلیف ، دورانِ علاج ایسا انکشاف پیروں تلے زمین نکل گئی

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں ایک خاتون کو سردرد کی تکلیف کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس لیجایا گیا جس نے کان کے انفیکشن کی تشخیص کی مگر بعد ازاں ایسا انکشاف ہوا کہ خاتون کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔

 دی سن کے مطابق اس 50سالہ خاتون کا نام سارا ہے، جس کے 56سالہ شوہر ایڈریان وائٹ کومب نے بتایا ہے کہ سارا کو ستمبر میں شدید سردرد شروع ہوا۔ اسے تمام دن یہ درد لاحق رہتا، چند دن بعد اسے ڈاکٹر کے پاس لیجایا گیا جس نے بتایا کہ وہ کان کے انفیکشن میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے اسے سردرد ہو رہا ہے۔

ایڈریان نے بتایا کہ اس کے تین دن بعد سارا سیڑھیوں سے گر کر بری طرح زخمی ہو گئی۔ ڈاکٹر اس کے کان کے انفیکشن کا علاج بھی کر رہے تھے مگر کوئی دوا کام نہیں کر رہی تھی۔ اگلے چند دن بعد سارا کے لیے اپنا توازن برقرار رکھنا بھی ممکن نہ رہا اور اب وہ اپنے پیروں پر کھڑی بھی نہیں ہو سکتی اور توازن کھو کر گر جاتی ہے۔اب تک ڈاکٹر کان کے انفیکشن ہی کا علاج کر رہے تھے۔ پھر میں اسے ورسیسٹر ہسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹروں نے کئی طرح کے ٹیسٹ کیے اور یہ ہولناک انکشاف کیا کہ سارا کے دماغ میں گلیوبلاسٹوما (Glioblastoma)نامی کینسر کا ٹیومر ہے۔ ایڈریان نے بتایا کہ سارا کا علاج جاری ہے جس کے لیے 40ہزار پاﺅنڈ سے زائد رقم درکار ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایڈریان نے ’گو فنڈ می‘ نامی ویب سائٹ پر چندے کے لیے ایک پیج بنایا ہے جہاں لوگ سارا کے علاج کے لیے چندہ دے رہے ہیں۔ 

مزید :

بین الاقوامی -