حجام کو سب سے زیادہ کون سے گاہک تنگ کرتے ہیں؟امریکی ہیئرڈریسر کاحیران کن جواب

حجام کو سب سے زیادہ کون سے گاہک تنگ کرتے ہیں؟امریکی ہیئرڈریسر کاحیران کن جواب
حجام کو سب سے زیادہ کون سے گاہک تنگ کرتے ہیں؟امریکی ہیئرڈریسر کاحیران کن جواب
سورس: TIKTOK/@chinaarae

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) باربر شاپ پر آنے والے کون سے کسٹمرز سب سے زیادہ تنگ کرتے ہیں؟ ایک امریکی ہیئرڈریسر نے اس سوال کا ایسا جواب دے دیا ہے کہ سن کر آپ حیران ہوں گے۔ دی سن کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کی رہائشی شینا ایلریڈ نامی اس لڑکی نے بتایا ہے کہ وہ کئی سال سے بطور ہیئرڈریسر کام کر رہی ہے۔ اس کے کسٹمرز میں سب سے زیادہ تنگ ’مائیں‘ کرتی ہیں جو اپنے بچوں کو کٹنگ کے لیے لاتی ہیں۔وہ بچوں کی کٹنگ پر بعض اوقات بڑے لوگوں کی کٹنگ سے بھی زیادہ وقت صرف کرواتی ہیں اور پیسے کم دینے پر مصر ہوتی ہیں اور کہتی ہیں کہ بچے کی کٹنگ کے پیسے کم ہوتے ہیں۔

شینا نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ@chinaarae پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ مائیں ہر بار اپنے بچوں کے لیے بالکل ایک ویسا ہی کٹنگ سٹائل چاہتی ہیں اور اس میں تھوڑی سی بھی تبدیلی آ جائے تو بہت سخت سست سناتی ہیں۔ شینا نے بتایا کہ ”میرا اکثر ایسے والدین سے بھی واسطہ پڑتا رہتا ہے جو اپنے تمام بچوں کو ایک ساتھ کٹنگ کے لیے لاتے ہیں اور پھر مجھ سے رعایت مانگتے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ وہ ایک ساتھ اتنے بچوں کی کٹنگ کروا رہے ہیں لہٰذا انہیں رعایت دی جائے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -