سانحہ سیالکوٹ، پولیس نے مزید 8 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرسانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں،پولیس نے مزیدآٹھ مرکزی ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتارہونے والے مزید ملزمان کو آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جارہا ہے۔ان ملزمان میں پریانتھا کمارا کی نعش کی بے حرمتی کرنے والا ذاکر سلمان بھی شامل ہے جسے رات گئے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان میں واقعہ کی ویڈیو بنانے، اشتعال دلانے اور تشدد کرنے والے بھی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب کیس کی تحقیقات کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔
پنجاب پولیس نے سانحہ سیالکوٹ میں CCTV فوٹیج اور کالز ڈیٹا کی مدد سے مزید 8مرکزی ملزمان کو گرفتارکرکے انسداد دہشت گردی عدالت میں آج پیش کیا ہےان میں پریانتھا کمارا کی نعش کی بے حرمتی کرنے والا ذاکر سلمان بھی شامل ہے جسے رات گرفتار کیا گیا
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) December 8, 2021
ابتک 34مرکزی ملزمان گرفتار ہیں!#Sialkot https://t.co/roOrn9Rvko pic.twitter.com/OBmxfWskaT