فضائی سفر کے دوران ٹوائلٹ جانے کا بہترین وقت کون سا ہوتا ہے؟
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فضائی سفر کے دوران ٹوائلٹ جانے کے لیے بہترین وقت کون سا ہوتا ہے؟ ایک فلائٹ اٹینڈنٹ نے اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔ دی سن کے مطابق مارک بینڈرز نامی اس فلائٹ اٹینڈنٹ نے بتایا ہے کہ جب آپ کی پرواز آپ کی منزل کے قریب پہنچ جائے اور اس کی رفتار سست ہونی شروع ہو جائے، اس وقت آپ کو ٹوائلٹ جانا چاہیے۔
مارک کا کہنا تھا کہ اس کے بعد جہاز کی لینڈنگ میں لگ بھگ آدھ گھنٹہ باقی ہوتا ہے۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد آپ کو سیٹ بیلٹ باندھنے کو کہہ دیا جائے گا اور پھر آپ ٹوائلٹ نہیں جا سکیں گے۔ ایسے میں اگر آپ کو پیشاب کی حاجت ہو رہی ہے تو آپ کو اسی حالت میں جہاز سے اترنا ہوگا اور ایئرپورٹ پر کلیرنس کے تمام مراحل آپ کے لیے دوبھر ہو جائیں گے۔