برٹش ایئرویز نے مارچ تک کی اپنی 2144 پروازیں منسوخ کر دیں 

برٹش ایئرویز نے مارچ تک کی اپنی 2144 پروازیں منسوخ کر دیں 
برٹش ایئرویز نے مارچ تک کی اپنی 2144 پروازیں منسوخ کر دیں 
سورس: Flickr.com (creative commons license)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز نے آئندہ سال مارچ تک کے لیے شیڈول کی گئی اپنی دو ہزار 144 پروازیں منسوخ کر دیں۔ دی سن کے مطابق برٹش ایئرویز نے رواں ماہ دسمبر میں جانے والی 210پروازیں منسوخ کی ہیں۔ اسی طرح جنوری کی ایک ہزار 146، فروری کی 210اور مارچ کی 243پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
کمپنی کے اس فیصلے سے اندرون و بیرون ممالک دونوں روٹس متاثر ہوں گے۔ کمپنی کے ترجمان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پروازیں منسوخ کرنے کے اس فیصلے کا کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاﺅ سے یا بڑھتی ہوئی سفری پابندیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ اور دیگر بیشتر ممالک کی طرف سے اومیکرون کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے نئی سفری بندشیں لاگو کی جا رہی ہیں۔

مزید :

برطانیہ -