"پاکستان کی تینوں طرز کی کرکٹ میں شاندار کارکردگی خوش آئند ہے" بنگلہ دیش کے خلاف فتح پر شاہد آفریدی نے پیغام جاری کردیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ "تقریباً دو دن بارش کی نذر ہو جانے کے باوجود پاکستان کا دوسرا ٹیسٹ میچ اور یہ سیریز جیتنا قابلِ تعریف ہے۔ ساجد خان کو عمدہ بولنگ پر شاباش۔ پاکستان ٹیم کی تینوں طرز کی کرکٹ میں شاندار کارکردگی خوش آئند ہے جس پر پوری ٹیم اور مینجمنٹ داد کے مستحق ہیں۔"
خیال رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور آٹھ رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی ہے۔ اس میچ کے دو دن بارش کی نذر ہوئے تاہم ڈیبیو کرنے والے ساجد خان کی 12 وکٹوں نے پاکستان کو فتح دلا دی۔
تقریباً دو دن بارش کی نظر ہو جانے کے باوجود پاکستان کا دوسرا ٹیسٹ میچ اور یہ سیریز جیتنا قابلِ تعریف ہے۔ ساجد خان کو عمدہ بولنگ پر شاباش۔ پاکستان ٹیم کا تینوں طرز کی کرکٹ میں شاندار کارکردگی خوش آئند ہے جس پر پوری ٹیم اور مینجمنٹ داد کے مستحق ہیں۔#PAKvBAN
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) December 8, 2021