پاکستانی فلم "جاوید اقبال" کا ٹریلر جاری،  دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہوجائیں

پاکستانی فلم "جاوید اقبال" کا ٹریلر جاری،  دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہوجائیں
پاکستانی فلم
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیریل کلر جاوید اقبال کی زندگی پر بنائی گئی پاکستانی فلم "جاوید اقبال" کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ابو علیحہ کی لکھی فلم میں یاسر حسین سیریل کلر کا کردار نبھا رہے ہیں جب کہ عائشہ عمر پولیس افسر کے روپ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ فلم کے ٹریلر کو پاکستانی شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور اسے ہالی ووڈ کے معیار کا قرار دیا جا رہا ہے۔

اداکار یاسر حسین نے فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس کو دیکھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے نہیں ہو رہے تو یہ آپ کا مسئلہ ہے۔

ایک صارف نے ٹریلر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم کا معیار ایمازون پرائم اور نیٹ فلکس جیسا ہے۔

مزید :

تفریح -