سرکاری افسران کی کارکردگی جائزہ رپورٹس میں تاخیر، وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر میدان میں آگئے

 سرکاری افسران کی کارکردگی جائزہ رپورٹس میں تاخیر، وزیراعظم عمران خان ایک ...
 سرکاری افسران کی کارکردگی جائزہ رپورٹس میں تاخیر، وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر میدان میں آگئے
سورس: File Photo

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے سرکاری افسران کی کارکردگی جائزہ رپورٹس میں تاخیر کا نوٹس لے لیا۔ 

نجی ٹی وی کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے افسران کی کارکردگی جائزہ رپورٹس میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئےرپورٹس بروقت مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی  ہیں۔سرکاری افسران کی کارکردگی جائزہ رپورٹس میں تاخیر پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں وفاقی سیکریٹریز، چیف سیکرٹریز اور اداروں کے سربراہان کو بھی  خصوصی خط لکھ دیا ہے ۔خط میں کہا گیا کہ 2022ء سے وزیراعظم کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا، سیکرٹریز، چیف سیکرٹریز اور اداروں کے سربراہان کو رپورٹس کی بروقت تکمیل یقینی بنانا ہوگی،ہر وزارت، ڈویڑن کو ہر سال اپریل کے پہلے ہفتے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو رپورٹ کرنا ہوگا اور اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو افسران کی سالانہ جائزہ رپورٹ سے آگاہ کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -