پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے طلبا کو بڑی سزا مل گئی

پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے طلبا کو بڑی سزا مل گئی
پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے طلبا کو بڑی سزا مل گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب یونیورسٹی میں 3 دسمبر کو دو طلبہ تنظیموں کے درمیان جھگڑے کے معاملے پر آٹھ طلبا کو معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق طلبا تنظیموں کے دو گروپوں نے ایک ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا، ایک گروپ نے وی سی آفس کا گھیراؤ کیا اور توڑ پھوڑ بھی کی۔واقعے کے بعد پنجاب یونیورسٹی نے جھگڑے اور توڑ پھوڑ میں ملوث طلبہ کیخلاف کارروائی کیلئے پولیس کو درخواست دی تھی۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا، اگر ملوث افراد طالبعلم ہوئے تو انہیں یونیورسٹی سے نکال دیا جائے گا۔ آج (بدھ کو) بتایا کہ کیمپس میں جھگڑا کرنیوالے افراد کا تعلق ايک طلبہ تنظيم سے ہے، دیگر طالبعلموں کی نشاندہی کے بعد 8 طالبعلموں کی معطلی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ طلباء کو معطل کرکے ڈسپلنری کمیٹی میں کیسز بھجوادئیے ہیں، غنڈہ گردی کرنیوالے عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

مزید :

قومی -