پہلا ٹیسٹ جیتنے کے بعد انگلش کپتان نے مزید تصوراتی کام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا

پہلا ٹیسٹ جیتنے کے بعد انگلش کپتان نے مزید تصوراتی کام کرنے کا عزم ظاہر کر ...
پہلا ٹیسٹ جیتنے کے بعد انگلش کپتان نے مزید تصوراتی کام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)17سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے آئی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس  پہلا ٹیسٹ جیتنے کے بعد دوسرے میچ میں مزید تصوراتی کام کرنے کا عزم ظاہر  کر دیا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز"کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کے لیے ہمیں تصوراتی اور جدت پسندانہ ہونا پڑے گا، ملتان میں میچ تاخیر سے شروع اور جلد ختم ہونے کا امکان ہے، بین اسٹوکس کا کہنا ہے ایسی صورتحال میں ممکن ہے کہ ٹیسٹ میں 300 سے 350 اوورز کا کھیل ہو، اگر ایسا ہوتا ہے تو ہمیں مزید خطرے مول لینے پڑیں گے ، اب دیکھتے ہیں کہ ملتان ٹیسٹ میں کیا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ٹیسٹ میچ میں بھی انگلینڈ نے حیران کن طور پر جارحانہ انداز اپناتے ہوئے فتح اپنے نام کی تھی، انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ کے پہلے روز 500 سے زائد رنز بناکر ریکارڈ قائم کیا تھا،مارک ووڈ کی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے کپتان انگلش ٹیم نے کہا کہ مارک ووڈ فٹ ہیں ان کا کھیلنا تقریباً یقینی ہے تاہم بین فوکس کی واپسی کی گارنٹی نہیں۔

یاد رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، انگلش ٹیم نے پاکستان کو راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں 74 رنز سے شکست دی تھی۔

مزید :

کھیل -