جائیداد کا بٹوارا، بھتیجے نے 60سالہ چچا کو گلا دبا کر قتل کر دیا

جائیداد کا بٹوارا، بھتیجے نے 60سالہ چچا کو گلا دبا کر قتل کر دیا
جائیداد کا بٹوارا، بھتیجے نے 60سالہ چچا کو گلا دبا کر قتل کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے شاد باغ میں مکان کے بٹوارے پر بھتیجے نے 60 سالہ چچا کو گلا دبا کر قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

نجی ٹی وی  چینل "جیو نیوز"نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ شادباغ میں مکان کے بٹوارے پر 2بھائیوں میں جھگڑا ہوا تو بھتیجے عادل نے 60 سالہ چچا شفیق کو گلا دبا کر قتل کر دیا، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ مقتول شفیق "دمے "کا مریض تھا ،وہ گلا دبانے پر دم گھٹنے سے ہلاک ہو گیا، پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے جبکہ ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -