ایک ماہ پہلے نیشنل پارک کا وزٹ کیا ، چترال میں کہیں پر روڈ نہیں تو کہیں مائننگ والوں نے تباہی مچائی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

ایک ماہ پہلے نیشنل پارک کا وزٹ کیا ، چترال میں کہیں پر روڈ نہیں تو کہیں مائننگ ...
ایک ماہ پہلے نیشنل پارک کا وزٹ کیا ، چترال میں کہیں پر روڈ نہیں تو کہیں مائننگ والوں نے تباہی مچائی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ میں چترال گول نیشنل پارک سے متعلق کیس میں چیف جسٹس قیصر رشید خان نے چترال میں بہت مسائل ہیں ،ایک ماہ پہلے میں نے نیشنل پارک کا وزٹ بھی کیا ، چترال میں کہیں پر روڈ نہیں تو کہیں مائننگ والوں نے تباہی مچائی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں چترال گول نیشنل پارک سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس قیصر رشیدخان نے استفسار کیا کہ گول نیشنل پارک جانے والے راستے کا کیابنا، ٹھیک کیا ہے یا نہیں؟ایس ڈی او نے کہاکہ نیشنل پارک جانے والے راستے پر کام جاری ہے، 98 فیصد راستہ ٹھیک کیا ،چھ مقامات پر راستہ خراب ہے ان سے پتھر ہٹائے جارہے ہیں، مشینری موجود ہے ۔

چیف جسٹس قیصر رشید خان نے کہاکہ چترال میں بہت مسائل ہیں ،ایک ماہ پہلے میں نے نیشنل پارک کا وزٹ بھی کیا ، چترال میں کہیں پر روڈ نہیں تو کہیں مائننگ والوں نے تباہی مچائی ہے، چیف جسٹس قیصر رشید خان نے کہاکہ گول نیشنل پارک میں درختوں کی کمی پر پودے لگالیں،پشاور ہائیکورٹ نے چترال گول نیشنل پارک سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -