بھارت کی کارکردگی کرپٹو سے تیز گر رہی ہے , بنگلا دیش سے شکست کے بعد سہواگ کا طنز

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کو حالیہ دنوں میں طنز کے علاوہ شائد کوئی کام نہیں ہے،
گزشتہ دنوں ورلڈ کپ میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی شکست پر طعنے کستے رہے ، اب بھارت کی بنگلا دیش کے ہاتھوں مسلسل دوسری شکست کے بعد اپنی ہی ٹیم پر طنز کسنے شروع ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سہواگ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بنگلادیش کے خلاف بھارتی ٹیم کی کارکردگی پر دلچسپ ٹوئٹ کی اور لکھا"کرپٹو سے بھی تیز گر رہی ہے اپنی کارکردگی یار"۔
Cryptos se bhi tez gir rahi hai apni performance yaar. Need to shake up - wake up.
— Virender Sehwag (@virendersehwag) December 7, 2022
خیال رہے کہ بھارت اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلا دیش نے بھارت کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کی، بنگلادیش نے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارت کو 5 رنز سے شکست دی تھی۔