چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف عاصم منیر کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازدیاگیا

چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف عاصم منیر کو نشان ...
چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف عاصم منیر کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازدیاگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایوان صدر میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف سید عاصم منیر کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازاگیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایوان صدر میں چیئرمین جوائنٹ چیفس اور آرمی چیف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازنے کی تقریب ہوئی ، جس میں وزیراعظم شہبازشریف شریک ہوئے،تقریب میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ،وفاقی وزرا اوردیگر نے شرکت کی ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -