ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی چھٹی، ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی میں ڈاکٹر سیف الرحمان پر اتفاق ہو گیا

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی چھٹی، ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی میں ڈاکٹر ...
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی چھٹی، ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی میں ڈاکٹر سیف الرحمان پر اتفاق ہو گیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی میں اتفاق ہو گیا،ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام فائنل کرلیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ ہاﺅس سندھ میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی میں نئے ایڈمنسٹریٹر کیلئے اتفاق ہوگیا، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو تبدیل کردیا گیا،نئے ایڈمنسٹریٹو کراچی کیلئے ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام فائنل کرلیاگیا، پیپلزپارٹی نے ایڈمنسٹریٹر کراچی تبدیل کرنے کی منظوری دیدی۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو تبدیل کرنے کیلئے پیپلزپارٹی پر پریشر تھا، پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کو مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے ڈاکٹر سیف الرحمان کے نام پر اتفاق کرلیا،ڈاکٹر سیف الرحمان اس وقت گورنر سندھ کے پرنسپل سیکرٹری تعینات ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -