چیف جسٹس پاکستان کاا رشد شریف قتل کی تحقیقات فوری شروع کرنے کاحکم 

چیف جسٹس پاکستان کاا رشد شریف قتل کی تحقیقات فوری شروع کرنے کاحکم 
چیف جسٹس پاکستان کاا رشد شریف قتل کی تحقیقات فوری شروع کرنے کاحکم 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ارشد شریف ازخودنوٹس کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات فوری شروع کرنے کا حکم دیدیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیا ل نے کہاکہ نئی جے آئی ٹی کے پاس خصوصی اختیارات ہوں گے ،جے آئی ٹی کینیا جانا چاہے تو حکومت فنڈز فراہم کرے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں ارشد شریف ازخودنوٹس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے نئی جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کردیا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ نئی جے آئی ٹی 5 ارکان پر مشتمل ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ جے آئی ٹی کو وزارت خارجہ نے راستہ بھی دکھایا ہے،وزارت خارجہ نے اپنی رپورٹ میں اچھی تجاویز دی ہیں ۔

عدالت نے کہاکہ تحقیقات کا طریقہ کار جے آئی ٹی خود طے کرے ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ جے آئی ٹی ارشد شریف کی والدہ سمیت دیگر کے بیانات قلمبند کرے گی ۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ ضرورت پڑی تو ملزمان کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا جائے گا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جے آئی ٹی کو کوئی رکاوٹ آئے تو عدالت سے رجوع کر سکتی ہے ، جے آئی ٹی کو فنڈز سمیت کسی بھی چیز کی ضرورت پڑے تو حکومت کو کہیں گے ۔

 جسٹس مظاہر علی نقوی نے استفسار کیاکیا جے آئی ٹی نے مقدمہ میں نامزد ملزمان کو طلب کیا ہے؟جے آئی ٹی کا پہلا کام ملزمان کی طلبی ہو گا ،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا جے آئی ٹی کتنے عرصے میں تفتیش مکمل کرے گی؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہ تفتیش کینیا پولیس کے تعاون کے رحم وکرم پر ہوگی،تفتیشی ٹیم کی ہر ممکن کوشش کرے گی جلد کام مکمل ہو،جسٹس مظاہر نقوی نے کہا یہ بھی ممکن ہے ملزمان خود پیش ہو جائیں ، ملزمان پیش نہ ہوں تو قانونی طریقہ اختیار کیا جا سکتا ہے ۔

چیف جسٹس پاکستان نے ا رشد شریف قتل کی تحقیقات فوری شروع کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ نئی جے آئی ٹی کے پاس خصوصی اختیارات ہوں گے ،جے آئی ٹی کینیا جانا چاہے تو حکومت فنڈز فراہم کرے ۔

عدالت نے نئی جے آئی ٹی کو ہر 2 ہفتے بعد پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس نے کہا ارشد شریف قتل ازخودنوٹس کی سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کردیتے ہیں ۔

عدالت نے کہاکہ ارشد شریف قتل کیس پر جے آئی ٹی کو 2 ہفتے کا وقت دیتے ہیں ،جے آئی ٹی کو کسی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑے تو فوری درخواست دے، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ امید ہے دو ہفتے میں جے آئی ٹی کیس میں پیشرفت کرے گی ، پیشرفت رپورٹ پر کھلی عدالت میں بھی سماعت ہو گی ،عدالت نے ازخودنوٹس کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -