پاکستان نیوی کے زیر اہتمام پانچویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نیوی کے زیر اہتمام پانچویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے، ورکشاب "محفوظ سمندر خوشحال پاکستان "کے عنوان کے تحت منعقد کی جا رہی ہے۔
نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز"نے ترجمان پاک بحریہ کے حوالے سے بتایا کہ میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کا مقصد بلیو اکانومی اور میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے آگہی کا فروغ ہے۔