رتیک روشن ، ٹوینکل کھنہ اور ایکتا کپور سمیت دیگر کڈز سٹار زکی رینا رائے کے ساتھ تصویر

رتیک روشن ، ٹوینکل کھنہ اور ایکتا کپور سمیت دیگر کڈز سٹار زکی رینا رائے کے ...
 رتیک روشن ، ٹوینکل کھنہ اور ایکتا کپور سمیت دیگر کڈز سٹار زکی رینا رائے کے ساتھ تصویر
سورس: @twitter

  

 ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی سنئیر اداکارہ رینا رائے کی ایک پرانی تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں بالی ووڈ کے کئی کڈز سٹار رینا رائے کے ساتھ پوز دے رہے ہیں۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق  1970ء اور 1980ء کی معروف سنئیر اداکارہ  اور سابق پاکستانی کرکٹ سٹار محسن حسن خان کی سابقہ اہلیہ رینا رائے کی ایک پرانی تصویر سامنے آئی ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر اس تصویر میں رینا رائے اس عہد کے اداکاروں کے بچوں کے ساتھ بیٹھی ہیں۔تصویر میں رینا رائے کے ساتھ ریتک روشن، ان کی بہن سونینا روشن، ایکتا کپور اور تشار کپور، اداکار امجد خان کے بچے اہلام خان اور شاداب خان، ٹوئنکل کھنہ اور رنکی کھنہ بیٹھے نظر آرہے ہیں، تاہم ان سب کی تصویر میں شناخت ذرا مشکل نظر آرہی ہے۔ 

واضح رہے کہ یہ تمام بچے اب بڑے ہو کر خود بھی بڑے اداکار، قلم نگار ,اور فلم انڈسٹری میں اہم درجے پرکام کر رہے ہیں۔ رینا  اس تصویر میں بچوں کے درمیان بیٹھی مسکرا رہی ہیں۔ تصویر کے شیئر ہونے کے بعد پرستاروں نے جہاں سٹار کڈز کے بچپن کی معصومیت اور خوبصورتی کو سراہا وہیں انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ "رینا رائے نے اس تصویر کے ذریعہ عہد حاضر کی اداکارہ سوناکشی سنہا سے اپنی مشابہت کی یاد بھی دلائی ہے"۔

مزید :

تفریح -