سرکاری سکولوں کی خستہ حالی کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری 

سرکاری سکولوں کی خستہ حالی کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری 
سرکاری سکولوں کی خستہ حالی کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ میں سرکاری سکولوں کی خستہ حالی سے متعلق درخواست پر  سندھ ہائیکورٹ نے

تحریری حکم نامہ جاری  کر دیاہے، عدالت نے سکولز میں بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

 نجی ٹی وی  چینل "ڈان نیوز"کے مطابق سیکریٹری کالجز ، سیکریٹری سکول اینڈ ایجوکیشن سے  بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب سے متعلق رپورٹ طلب کی گئی  ہے ، جبکہ سیشن ججز کو کہا گیا ہے کہ سرکاری سکولوں کے دورے کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹس کو مقرر کیا جائے، سیشن ججز گرلز سکول اور کالجز کے لیے فیمیل مجسٹریٹس کو مقرر کریں۔

مزید :

قومی -