پہلا ٹیسٹ ہمارے ہاتھ میں تھا،نہ جیت سکے ہماری غلطی ہے، بابر اعظم

پہلا ٹیسٹ ہمارے ہاتھ میں تھا،نہ جیت سکے ہماری غلطی ہے، بابر اعظم
پہلا ٹیسٹ ہمارے ہاتھ میں تھا،نہ جیت سکے ہماری غلطی ہے، بابر اعظم

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ ہمارے ہاتھ میں تھا لیکن ہم جیت نہیں سکے، یہ ہماری غلطی ہے۔ 

 ملتان میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ ٹیم ٹیسٹ میں ایک نیا طریقہ لے کر آئی ہے ، اس کے مطابق وہ کھیلتے ہیں ،  ہم ایک میچ سے اپنا سٹائل تبدیل نہیں کر سکتے یہ وقت کے ساتھ ساتھ ہوتا ہے، میچ کے دوران صورتحال دیکھ کرکھیلیں گے ۔

کپتان قومی ٹیم نے آئندہ کے پلان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی انحصار سپنرز پر ہوگا جبکہ ٹیم میں موجود فاسٹ بولرز کو پلان کے مطابق استعمال کریں گے ۔ کسی کا پریشر نہیں ہے نہ ہی کسی کا پریشر لیتا ہوں ، اپنی کرکٹ انجوائے کرتا ہوں اور  پلان کے مطابق چلتا ہوں ۔

فاسٹ بولرز کی فٹنس اور مین گیند بازوں کی انجری سے متعلق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے فاسٹ بولرز تینوں فارمیٹ کھیل رہے ہیں، ہمیں اپنے فاسٹ  بولرز کو فٹ رکھنا ہے، میں یہاں بیٹھ کر اظہر علی کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کر سکتا ،کپتان کی حیثیت سے اظہر علی کو سپورٹ کروں گا۔

مزید :

کھیل -