ملتان اور راولپنڈی کی کنڈیشن میں زیادہ فرق نہیں،جارحانہ حکمت عملی سے کھیلیں گے، بین اسٹوکس

ملتان اور راولپنڈی کی کنڈیشن میں زیادہ فرق نہیں،جارحانہ حکمت عملی سے کھیلیں ...
ملتان اور راولپنڈی کی کنڈیشن میں زیادہ فرق نہیں،جارحانہ حکمت عملی سے کھیلیں گے، بین اسٹوکس

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہاہے کہ ملتان اور راولپنڈی کی کنڈیشن میں زیادہ فرق نہیں،ملتان ٹیسٹ میں کوشش کریں گے کہ جارحانہ حکمت عملی سے کھیلیں۔

نجی ٹی وی چینل" ہم نیوز" کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے بین اسٹوکس کاکہناتھا کہ مارک ووڈ ،ان فٹ لیونگ سٹون کی جگہ ٹیم میں شامل ہوں گے ،مارک ووڈ فٹ ہیں، ان کی سپیڈ سے فائدہ اٹھائیں گے ۔150کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا بولر کسی بھی ٹیم کا اثاثہ ہوتا ہے،پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس فاسٹ باؤلرز ہیں، دیکھیں گے بابر اعظم ٹاس جیت کر کیا کرتے ہیں۔

انگلش ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ جیت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے، پچ خشک ہے اس پر ریورس سوئنگ ہوگی۔

مزید :

کھیل -