گھڑیاں بیچنے کے بارے میں بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی رہنمازلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے جس میں انہیں گھڑیوں کے بارے میں گفتگو کرتے سنا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنیوالی آڈیو میں فریقین ایک دوسرے کا حال احوال پوچھتے ہیں اور پھر خاتون بولتی ہیں کہ خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو بھیج دوں، آپ ان کو بیچ وغیرہ دیں کیونکہ ان کے استعمال کی نہیں ہیں۔
گھڑیوں کا کاروبار ۔۔۔۔ اصل کردار سامنے آگیا۔ بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی آڈیو لیک pic.twitter.com/Exk4l7x6xj
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) December 8, 2022
خاتون مزید کہتی ہیں کہ وہ چاہتے ہیں کہ آپ کہیں فروخت کردیں تو زلفی بخاری اثبات میں جواب دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ "ضرور مرشد، میں کردوں گا"۔