" میں نے گھڑی نہیں خریدی، دکان کے لیٹر ہیڈ کو غلط استعمال کیاگیا" شفیق نامی تاجر نے بیان جاری کردیا، عمران خان کو بڑی مشکل میں پھنسا دیا

" میں نے گھڑی نہیں خریدی، دکان کے لیٹر ہیڈ کو غلط استعمال کیاگیا" شفیق نامی ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)محمد شفیق نامی شخص کا کہنا ہے کہ عمران خان کی توشہ خانہ والی گھڑی اس نے نہیں خریدی ، اور جو بل عمران خان صاحب نے توشہ خانہ میں جمع کرایا ہے وہ میرا  نہیں ہے ، نہ ہی ان پر  میرے دستخط ہیں اور نہ ہی وہ میری لکھائی ہے۔ 

 نجی ٹی وی چینل"جیو نیوز" کے مطابق محمد شفیق نامی شخص کا کہنا ہے کہ  میر ی مہر  اور لیٹ پیڈ کا غلط استعمال کیا گیا ،مجھے ہر طرف سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا مجھے اپنا کاروبار بند کرنا پڑا اوردکان بیچنی پڑی ، میرا س سارے معاملے سے  کوئی تعلق نہیں ، میرے خلاف پراپیگنڈا کیا گیا ، اب تک اس لیے خاموش تھا کہ معاملہ ختم ہو جائے گا لیکن اب اگر مجھے اس معاملے میں گھسیٹا گیا تو قانونی کارروائی کروں گا۔ 

 واضح رہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ 50ملین روپے میں سعودی پرنس کی جانب سے ملنے والی گھڑی اسلام آبا دکے  ہیرے کے تاجر محمد شفیق کو بیچی ہے اور اس بات کی رسید بھی انہوں نے توشہ خانہ میں جمع کرائی تھی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -