سارہ علی خان اپنی پہلی فلم کی ریلیز کے4 سال مکمل ہونے پر جذباتی ہوگئیں

سارہ علی خان اپنی پہلی فلم کی ریلیز کے4 سال مکمل ہونے پر جذباتی ہوگئیں
سارہ علی خان اپنی پہلی فلم کی ریلیز کے4 سال مکمل ہونے پر جذباتی ہوگئیں
سورس: @instagram/saraalikhan95

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ سارہ علی خان کی پہلی فلم "کیدرناتھ" کو ریلیز ہوئے آج 4برس مکمل ہوگئے, جس پر اداکارہ نےاس فلم میں اپنے  ساتھی آنجہانی اداکارسوشانت سنگھ کو یاد کرتے ہوئے ایک  جذباتی تحریر لکھی ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی پہلی فلم " کیدرناتھ"  کے سیٹ پر لی گئی تصاویر انسٹاگرام پرشیئر کیں اور  لکھا  کہ "چار سال پہلے میرا سب سے بڑا خواب سچ ثابت ہوا، یہ اب بھی خواب لگتا ہے اور شاید ہمیشہ ایسا ہی رہے۔میں اگست 2017 میں واپس جانے کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہوں اور اس فلم کا ہر منظر دوبارہ عکسبند کروا سکتی ہوں ۔میں فلم کی عکسبندی کے دوران کا ہر لمحہ دوبارہ جینا چاہتی ہوں، سشانت سے موسیقی، فلموں، کتابوں، زندگی، اداکاری، آسمان اور ستاروں کے بارے میں جاننا چاہتی ہوں۔ ہر طلوعِ آفتاب، غروبِ آفتاب اور چاند کا نکلنا دیکھنا چاہتی ہوں، نوڈلز اور چپس کی ہر پلیٹ سے دوبارہ لطف اندوز ہونا چاہتی ہوں۔آج رات جب پورا چاند آسمان پر چمکے گا تو مجھے معلوم ہوگا کہ سوشانت بھی چاند کے ساتھ ہی ہے اور ہمیشہ کی طرح چمک رہا ہے جیسے وہ ایک ستارا تھا اور ہمیشہ رہے گا"۔

مزید :

تفریح -