"پسوڑی" نے گوگل سرچ میں کورین بینڈ" بی ٹی ایس " کے گانے "بٹر "کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

"پسوڑی" نے گوگل سرچ میں کورین بینڈ" بی ٹی ایس " کے گانے "بٹر "کو بھی پیچھے چھوڑ ...
سورس: @instagram/alisethiofficial

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سال 2022 میں پاکستانی گانا "پسوڑی" گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا گانا بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق گوگل کی جانب سے 2022 کی مقبول ترین سرچز کی عالمی فہرست میں" پسوڑی" کو سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا گانا قرار دیا گیا ہے۔"کوک سٹوڈیو سیزن 14 "میں رواں برس علی سیٹھی اور شائے گل کا گیت" پسوڑی" ریلیز ہوا تھا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پڑوسی ملک بھارت سمیت دنیا بھر میں موسیقی کے پرستاروں کو اپنا گرویدہ بنا لیا تھا۔فہرست کے مطابق" پسوڑی "نے  کورین پاپ بینڈ "بی ٹی ایس" کے گانے "بٹر "کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ بی ٹی ایس کا گانا "بٹر "اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا۔اس فہرست میں تیسرا نمبر ایک بھارتی گانے کے نام رہا۔اس گانے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر بے حد پذیرائی ملی اور گانے کے چند ڈانس اسٹیپس عالمی ٹرینڈ بن گئے۔

مزید :

تفریح -