چودھری شجاعت سے سابق گورنر چودھری سرور کی ملاقات

چودھری شجاعت سے سابق گورنر چودھری سرور کی ملاقات
چودھری شجاعت سے سابق گورنر چودھری سرور کی ملاقات

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بات چیت ہوئی، دونوں رہنماﺅں کے درمیان کے پی، سندھ اور بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی سے متعلق تفصیلی گفتگوہوئی۔

سابق گورنر چودھری محمد سرورنے کہاکہ ملکی مسائل کے حل کیلئے تمام جماعتوں کا ایک پیج پر ہونا لازم ہے، چودھری شجاعت پاکستانی سیاست میں مفاہمت کی علامت ہیں، ان کاکہناتھا کہ یہ وقت سیاست نہیں ریاست کو بچانے کا ہے ۔چودھری شجاعت نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو ملک کا مفاد مدنظر رکھنا چاہئے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -