سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کے بڑھتے کیسز، یونیسیف پاکستان کو 20 لاکھ مچھر دانیاں دیگا

سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کے بڑھتے کیسز، یونیسیف پاکستان کو 20 لاکھ مچھر ...
 سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کے بڑھتے کیسز، یونیسیف پاکستان کو 20 لاکھ مچھر دانیاں دیگا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ اور بلوچستان میں ملیریا میں مبتلا افراد کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ،  جس کے بعد وفاقی حکومت نے یونیسف کو مچھ دانیوں  کیلئے درخواست کی تھی جو کہ منظور کر لی گئی  ہے ۔

نجی ٹی وی چینل "جیونیوز"کے مطابق  حکام کا کہنا ہے کہ یونیسیف نے چینی سپلائرکو  10 لاکھ مچھر دانیوں کا آرڈر دے دیا ہے،اسی ماہ چین سے 10 لاکھ مچھردانیاں موصول ہو جائیں گی جبکہ چین سے مزید 10 لاکھ مچھر دانیاں اگلے سال کے آغاز میں ملیں گی یونیسیف سےملنے والی مچھردانیاں سندھ اوربلوچستان کےسیلاب متاثرین میں تقسیم کی جائیں گی۔

حکام کا مزید بتانا ہے کہ نومبرکے اعداد و شمار کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کیسزکم نہیں ہو رہے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -