"دی لیجنڈ آف مولا جٹ "نے عالمی سطح پر ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی مہنگی ترین فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ "نے معروف ٹی وی شو "مس مارویل" کو شہرت کے معاملے میں پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے سرچ انجن پر 2022 میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے مواد کی فہرست جاری کردی۔ گوگل کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست کے مطابق پاکستانی فلم "دی لیجنڈ آف مولاجٹ" کو صارفین نے سب سے زیادہ سرچ کیا جبکہ دوسرے نمبر پر معروف ڈرامہ "مس مارویل" رہا۔ علاوہ ازیں سب سے زیادہ سرچ ہونے والی فہرست میں" بلیک ایڈم"،" تھور لو اینڈ تھنڈر"، "ڈاکٹر اسنٹریج "بالترتیب تیسرے چوتھے پانچویں نمبر پر رہا جبکہ پاکستانی "فلم لندن نہیں جاں گا "فہرست میں چھٹے اور "قائد اعظم زندہ باد " ساتویں نمبر پر رہی۔فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہالی ووڈ فلم "دی بیٹ میل" رہی جبکہ نویں نمبر پر پاکستانی ڈرامہ "صنف آہن" اور دسویں پر "ہاوَس آف دی ڈریگن" نے جگہ بنائی۔