پاکستانی سال 2022 میں گوگل پر کیا سرچ کرتے رہے؟ فہرست سامنے آگئی

پاکستانی سال 2022 میں گوگل پر کیا سرچ کرتے رہے؟ فہرست سامنے آگئی
پاکستانی سال 2022 میں گوگل پر کیا سرچ کرتے رہے؟ فہرست سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل کی طرف سے 2022ءمیں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق رواں سال پاکستانیوں نے سب سے زیادہ کرکٹر نسیم شاہ کو سرچ کیا۔ اس بار یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ پاکستانیوں کی طرف سے سرچ کی جانے والی ان شخصیات میں کوئی بھی بالی ووڈ سٹار شامل نہیں ہے بلکہ 2کو چھوڑ کر باقی تمام پاکستانی ہی اس فہرست کا حصہ ہیں۔
اس فہرست میں شامل 10لوگوں میں 5کرکٹرز ہیں۔ نسیم شاہ کے بعد دوسرے نمبرپر لوگوں نے پرویز مشرف کو سرچ کیا۔ تیسرے نمبر پر ملعون سلمان رشدی، چوتھے نمبر پر کرکٹر افتخار احمد، پانچویں نمبر پر کرکٹر محمد رضوان، چھٹے نمبر پر وزیراعظم شہباز شریف، ساتویں نمبر پر شاداب خان، آٹھویں نمبر پر امریکی اداکارہ امبرہرڈ(جس کی طلاق کا معاملہ رواں سال زیربحث رہا)، نویں نمبر پر کرکٹر اظہر علی اور 10ویں نمبر پر یوٹیوبر عمران ریاض خان کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔
اس کے علاوہ اداکارہ ماہرہ خان، شعیب ملک، ثانیہ مرزا اور سابق وزیراعظم عمران خان بھی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں شامل رہے۔دیگر کیٹیگریز میں پاکستانیوں نے سال 2022ءمیں فلم ’میں لندن نہیں جاﺅں گا“، ڈرامہ سیریل ”صنف آہن“، ”گیم آف تھرونز، دی ہاﺅس آف ڈریگنز“، دی بیٹ مین، ڈاکٹر سٹرینج، بلیک ایڈم، مس مارول اور پاکستان کی بلاک بسٹر فلم ”لیجنڈ آف مولا جٹ “کو سب سے زیادہ سرچ کیا۔