ایم کیو ایم کے ڈاکٹرسیف الرحمان کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی، نوٹیفکیشن جاری

ایم کیو ایم کے ڈاکٹرسیف الرحمان کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی، ...
ایم کیو ایم کے ڈاکٹرسیف الرحمان کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی، نوٹیفکیشن جاری

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ قومی موومنٹ  کے ڈاکٹر سیف الرحمان کی ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سیف الرحمان کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی کا نوٹیفکیشن سیکریٹری بلدیات نے جاری کیا ہے، 

واضح رہے کہ نئےایڈمنسٹریٹرکراچی کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)  اور ایم کیو ایم میں ڈاکٹر سیف الرحمان کے نام پر اتفاق ہوا تھا ، مرتضیٰ وہاب کو 5 اگست 2021 کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کیا گیا تھا، انہوں نے 26 ستمبر 2022 کو اس عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مرتضیٰ وہاب کا استعفیٰ قبول نہ کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی ، ڈاکٹر سیف الرحمان اس وقت گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری  ہیں، سیف الرحمان میونسپل کمشنرکے ایم سی  کے طور پر بھی  فرائض انجام دے چکے ہیں اس کے علاوہ ڈی سی سینٹرل ، سیکریٹری صحت بلوچستان بھی رہ چکے ہیں

مزید :

قومی -