خدشہ ہے افغانستان پھر دہشتگردوں کی پناہ گاہ نہ بن جائے،پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرینگے ،امریکہ 

خدشہ ہے افغانستان پھر دہشتگردوں کی پناہ گاہ نہ بن جائے،پاکستان کی دفاعی ...
خدشہ ہے افغانستان پھر دہشتگردوں کی پناہ گاہ نہ بن جائے،پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرینگے ،امریکہ 

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )  امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ خدشہ ہے کہ افغانستان  ایک بار پھر دہشتگردوں کی پناہ گاہ نہ بن جائے ،  دہشتگرد پاکستان پر حملوں کیلئے افغان سر زمین استعمال کر سکتے ہیں،پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کریں گے ۔ 

نجی ٹی وی " دنیا نیوز" کے مطابق نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد منظم ہو رہے ہیں ،  پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم شراکت دار ہے ،دفاعی شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری ہے ، ایسے تمام اقدامات اٹھائیں گے جن سے ہمارے مفادات متاثر نہ ہوں ۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ پاکستان میں کسی کو شخصیت کی بنا پر ترجیح نہیں دی جاتی ، ہم پاکستانی عوام اور آئین کے ساتھ ہیں، رجیم چینج سے متعلق  افواہ کی تردید کر چکےہیں ۔ 

مزید :

بین الاقوامی -