سیلولر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، سعودی ٹیلی کام کمپنی نے پاکستان میں آپریشنز کی تیاری پکڑ لی

سیلولر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، سعودی ٹیلی کام کمپنی نے پاکستان میں ...
سیلولر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، سعودی ٹیلی کام کمپنی نے پاکستان میں آپریشنز کی تیاری پکڑ لی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سیلولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی۔ ایک سعودی ٹیلی کام کمپنی بھی پاکستان میں اپنے آپریشنز شروع کرنے جا رہی ہے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اس سعودی کمپنی کا نام ’توال‘ (TAWAL)ہے جسے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کی طرف سے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔

توال سعودی عرب کی بہت بڑی ٹیلی کام کمپنی ’ایس ٹی سی‘ کی ذیلی کمپنی ہے، جس کے سعودی عرب میں ساڑھے 15ہزار ٹاورز ہیں۔ توال نے رواں سال فروری میں پاکستانی ٹیلی کام کمپنی AWALخریدی تھی اور اس خریداری کے ساتھ ہی پاکستانی مارکیٹ میں آپریشنز شروع کرنے اور بھاری سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔AWALکمپنی کے پاکستان میں 70سے 80ٹاور تھے۔ 

توال کمپنی پاکستان میں مزید ٹاورز نصب کرنے اور نیٹ ورک کو وسیع کرنے کی منصوبہ بندی رکھتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 5جی لانچ ہونے کے حوالے سے توال کمپنی کا پاکستان آنا بہت اہمیت کا حامل ہے۔ 5جی متعارف کرانے کے لیے مزید ٹاورز کی ضرورت ہو گی اور توال ایک ٹاور کمپنی ہونے کی بدولت اس حوالے سے بہت فائدہ مند ثابت ہو گی۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -