کہیں بابر کیساتھ جوڑی ٹوٹ نہ جائے اس لئے اسے شادی کیلئے راضی نہیں کرتا ، محمد رضوان

کہیں بابر کیساتھ جوڑی ٹوٹ نہ جائے اس لئے اسے شادی کیلئے راضی نہیں کرتا ، محمد ...
کہیں بابر کیساتھ جوڑی ٹوٹ نہ جائے اس لئے اسے شادی کیلئے راضی نہیں کرتا ، محمد رضوان

  

لاہور ( ویب ڈیسک ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا کہ کپتان بابر اعظم کو اس لئے شادی کیلئےراضی نہیں کرتا کہ کہیں ان کی جوڑی ٹوٹ نہ جائے ۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کی بابر کیساتھ جوڑی سے متعلق سوال پوچھا جاتا ہے کہ ایسا کیا ہے کہ اگر آپ کی اور بابر کی جوڑی اچھی چل جائے تو سب کچھ اچھا ہو جاتا ہے ۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ہنستے ہوئے کہا کہ  میں تو بابر کو شادی کیلئے بھی راضی نہیں کر رہا ہے کہیں ہماری جوڑی نہ ٹوٹ جائے ، دوسرا بات صرف بھروسے کی ہے ۔

مزید :

کھیل -