ایک مسلمان اور ایک ہندو، بھارت میں 2 بھائی اپنی ’مسلمان‘ ماں کی آخری رسومات پر لڑ پڑے

 ایک مسلمان اور ایک ہندو، بھارت میں 2 بھائی اپنی ’مسلمان‘ ماں کی آخری رسومات ...
 ایک مسلمان اور ایک ہندو، بھارت میں 2 بھائی اپنی ’مسلمان‘ ماں کی آخری رسومات پر لڑ پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک مسلمان اور ایک ہندو، 2بھائی اپنی ’مسلمان‘ ماں کی آخری رسومات پر لڑ پڑے اور پولیس نے ہندو بھائی کے مطالبے پر عملدرآمد کرا دیا۔" ٹائمز آف انڈیا" کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار کے ضلع لکھی سرائے میں پیش آیا جہاں ریکا خاتون نامی عورت نے 45سال قبل اپنے پہلے مسلمان شوہر کے انتقال کے بعد جانکیدی گاﺅں کے ہندو شخص راجندر جھا کے ساتھ شادی کر لی تھی۔
خاتون کا پہلے شوہر سے ایک بیٹا تھا جو مسلمان تھا ۔ وہ ماں کی ہندو شخص کے ساتھ شادی کے بعد اس کے ساتھ ہی رہا۔ راجندر سے ریکا خاتون کے ہاں ایک اور بیٹا پیدا ہوا۔ راجندر ایک مندر کا پادری تھا اور اس کا بیٹا بھی کٹڑ ہندو بنا۔ راجندر کی بھی 10سال قبل موت ہو گئی جس کے بعد خاتون اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ رہ رہی تھی۔
ایک بھائی مندر جاتا اور دوسرا مسجد میں جا کر نماز پڑھتا۔ گھر میں کبھی مذہب کے معاملے پر کوئی جھگڑا نہیں ہوا تاہم ماں کی موت پر دونوں بھائی لڑ پڑے۔ مسلمان بھائی نے کہا کہ وہ ماں کی تدفین کرے گا تاہم ہندو بھائی نے کہا کہ وہ ماں کا کریاکرم کرے گا۔بات اس قدر بڑھی کہ پولیس کو مداخلت کرنی پڑی۔ 
ہندو بھائی نے پولیس کو بتائی کہ اس کے باپ کے ساتھ شادی کے بعد اس کی ماں نے اسلام چھوڑ کر ہندومذہب قبول کر لیا تھا۔ اس کی بات کو درست مانتے ہوئے پولیس نے اس کے حق میں فیصلہ سنا دیا اور اپنی نگرانی میں خاتون کی چتا کو آگ لگوا کر اس کا کریا کرم کروا دیا۔