انگلینڈ کی ٹیم کی آمد کے باعث سکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی ، ڈپٹی کمشنر ملتان 

انگلینڈ کی ٹیم کی آمد کے باعث سکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی ، ڈپٹی کمشنر ملتان 
انگلینڈ کی ٹیم کی آمد کے باعث سکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی ، ڈپٹی کمشنر ملتان 

  

 ملتان  ( ڈیلی پاکستان آن لائن   )ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی 16 سال بعد شہر اولیاءمیں آمد ،وطن عزیز میں انٹرنیشنل کرکٹ کا دور دوبارہ زندہ ہورہا ہے،سیریز کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر  ملتان طاہر وٹو نے کہا کہ سکیورٹی ریڈ الرٹ ہونے سے  شہریوں کو روٹس پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کا ضلعی انتظامیہ کو مکمل احساس ہے،عوام سے درخواست ہے کہ کرکٹ میلے کے کامیاب انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے تعاون کیا جائے تاکہ کامیاب ایونٹ کے ذریعے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا جاسکے۔

ڈی سی آفس میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کے دوران  محمد طاہر وٹو کا مزید کہنا تھا کہ  ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے کرکٹ بورڈ کو میچ کے انعقاد کیلئے تمام وسائل اور افرادی قوت فراہم کی ہے۔شہر اولیاءمیں کامیاب ایونٹ کے ذریعے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرینگے۔ شہریوں کو کرکٹ سٹیڈیم پہنچانے کیلئے پارکنگ سے خصوصی بسیں چلائی جائیں گی جبکہ روٹس پر مثالی صفائی اور سجاوٹ کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -ملتان -