بشریٰ بی بی کیساتھ مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ ، زلفی بخاری کا رد عمل بھی آگیا 

بشریٰ بی بی کیساتھ مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ ، زلفی بخاری کا رد عمل بھی آگیا 
بشریٰ بی بی کیساتھ مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ ، زلفی بخاری کا رد عمل بھی آگیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  زلفی بخاری کا رد عمل بھی آگیا ۔

 زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ   پہلے تو کہا جا رہا تھا کہ عمر طور نامی کسی شخص کو گھڑی فرح بی بی کے ذریعے بیچی گئی  تھی مگر اب  ان کو قانونی نوٹس بھیجا گیا تو نئی کہانی آگئی ۔ 

زلفی بخاری نے کہا کہ اب نئی کہانی سامنے آگئی ہے کہ دراصل گھڑی میرے ذریعے سے بیچی گئی ہے ، میں واضح کر دیتا ہوں کہ میں نے گھڑی لی اور نہ ہی کسی کو بیچی ہے۔

زلفی بخاری کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اس طرح کی کٹ پیسٹ  کرنے والی آڈیو تو بچے بھی  بنا لیتے ہیں، آڈیو کا فرانزک کرائیں اخراجات میں اپنی جیب سے ادا کرنے کو تیار ہوں ۔ 

مزید :

قومی -