ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے 250 ارب پھنس گئے

ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے 250 ارب پھنس گئے
ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے 250 ارب پھنس گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس ریفنڈ نہ ملنے کی وجہ سے ٹیکسٹائل ملز چلانے میں دشواری کا سامنا ہے جب کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹس میں بھی مشکلات کا  سامنا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حکومت کے ذمے 250 ارب روپے سیلز ٹیکس ریفنڈ کی مد میں پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے  ٹیکسٹائل ملز چلانے میں دشواری کا سامنا ہے۔

 ایکسپورٹرز کا کہنا ہےکہ کروڑوں ڈالرکا ٹیکسٹائل خام مال بندرگاہوں پرکلیئرنس کا منتظر ہے، بینکوں سے ایل سی بھی  نہیں کھل رہیں، بینکوں کی جانب سے ایکسپورٹرز کو اوپن مارکیٹ سے ڈالر خریدنےکا مشورہ دیا جارہا ہے۔

ایکسپورٹرز کا کہنا ہےکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بینکوں کے مقابلے میں 15روپے مہنگا مل رہا ہے، اگر یہی حالات رہے تو فیکٹریاں بند ہونا شروع ہو جائیں گی۔

مزید :

بزنس -