ہر ایک کو چور چور کہنےوالا خود گھڑی چور ہے ، مولانا فضل الرحمان 

ہر ایک کو چور چور کہنےوالا خود گھڑی چور ہے ، مولانا فضل الرحمان 
ہر ایک کو چور چور کہنےوالا خود گھڑی چور ہے ، مولانا فضل الرحمان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر پی ڈی ایم اور سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہر ایک کو چور چور کہنےوالا خود گھڑی چور ہے ،  عمران خان شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ ماریں ۔

کوئٹہ میں جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا مستقبل اب جے یو آئی سے وابستہ ہے ، دنیا کی کوئی طاقت ہماری صفوں میں تقسیم پیدا نہیں کر سکتی ۔عمران خان نے ریاست مدینہ کے نام سے دھوکہ کیا ، 2018 میں اقتدار اسرائیل کو تسلیم کرانے کیلئے حاصل کیا گیا ہم وقت پر میدان میں نکلے اور منصوبے کو ناکام بنایا ، میں ان سے کہوں گا کہ زیادہ باتیں مت کرو ورنہ ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں۔  

سربراہ جے یو آئی (ف) کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت میں چین کے میگا پراجیکٹ کو تباہ کر دیا گیا ، دھرنوں کے باعث چین کے صدر اور سعودی شہزادے کو اپنے دورے منسوخ کرنا پڑے ، جس دن سعودی شہزادے کی آمد تھی اسی دن عمران خان نے اسلام آباد آنے کا اعلان کر دیا۔ 

مزید :

قومی -