خیال احمد کاسترو کتنے دن وزیر رہیں گے؟ ترجمان پنجاب حکومت نے واضح کر دیا

خیال احمد کاسترو کتنے دن وزیر رہیں گے؟ ترجمان پنجاب حکومت نے واضح کر دیا
خیال احمد کاسترو کتنے دن وزیر رہیں گے؟ ترجمان پنجاب حکومت نے واضح کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ  خیال احمد کاسترو صرف ایک ہفتے کیلئے وزیر بنے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان 15 سے  20 دسمبر کے درمیان اسمبلی تحلیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 

نجی ٹی وی "جیو نیوز" کے مطابق ایک بیان میں ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ   عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے خیال احمد کاسترو کو وزارت دینے کی نہیں صرف محکمہ دینے کی بات کی تھی ، وزارت دینے پر عمران خان سے زیادہ  رد عمل دیگر قیادت کی جانب سے آیا ، وزارت کا حلف نہ ہوتا تو زیادہ بہتر تھا۔

ترجمان پنجاب حکومت نے شہباز گل کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج سے متعلق کہا کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ 

مزید :

قومی -الیکشن -علاقائی -پنجاب -