برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیر اعظم شہباز پر لگائے الزامات پر معافی مانگ لی

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیر اعظم شہباز پر لگائے الزامات پر معافی مانگ لی
برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیر اعظم شہباز پر لگائے الزامات پر معافی مانگ لی

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیر اعظم شہباز شریف پر لگائے الزامات پر معافی مانگتے ہوئے کہاکہ  تسلیم کرتے ہیں شہباز شریف نے کوئی غلط  کام نہیں کیا۔

نجی ٹی وی " سماء نیوز" کے مطابق برطانیہ کے اخبار ڈیلی میل کی جانب سے شہباز شریف پر لگائے گئے الزامات پر معافی طلب کی گئی ، رپورٹ کے مطابق ڈیلی میل  کا کہنا ہے کہ  شہباز شریف سے انتہائی معذرت خواہ ہیں ، اخبار قبول کرتا ہے کہ شہباز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ 

اخبار کی جانب سےکہا گیا کہ نیب نے شہباز شریف پر برطانوی امداد میں  خورد برد کا کوئی الزام نہیں لگایا ، اخبار نے خبر نیب کی تحقیقات کے حوالےسے شائع کی تھی ۔

نجی ٹی وی "ہم نیوز " کے مطابق ڈیلی میل نے آرٹیکل میں شہباز شریف خاندان پر زلزلہ متاثرین کے فنڈز میں خورد برد کا الزام لگایا تھا

مزید :

اہم خبریں -قومی -Breaking News -