پیوٹن کا یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے جاری رکھنے کا عزم

 پیوٹن کا یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے جاری رکھنے کا عزم
 پیوٹن کا یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے جاری رکھنے کا عزم

  

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن)  روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے جمعرات کو یوکرین کے توانائی کے نظام پر حملے جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

پیوٹن نے کریملن میں ایک ایوارڈ تقریب میں کہا 'پڑوسی ملک کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر ہمارے حملوں کے بارے میں بہت شور ہے۔ ہاں، ہم ایسا کرتے ہیں۔ لیکن یہ  شروع کس نے کیا؟' ، انہوں نے مزید کہا کہ تنقید 'ہمارے جنگی مشنوں میں مداخلت نہیں کرے گی۔'

انہوں  نے ان حملوں کو ماسکو کے پل پر ہونے والے دھماکے کے ردعمل کے طور پر پیش کیا۔ انہوں نے یوکرین پر  کرسک کے جوہری پاور پلانٹ سے بجلی کی لائنوں کو اڑانے اور مشرقی یوکرین میں ڈونیٹسک کو پانی کی فراہمی نہ کرنے کا الزام بھی لگایا۔ پیوٹن نے کہا کہ 10 لاکھ سے زیادہ آبادی والے شہر کو پانی کی فراہمی نہ کرنا نسل کشی ہے۔ انہوں نے مغرب پر اس پر 'مکمل خاموشی' اور روس کے خلاف تعصب کا الزام لگایا۔

مزید :

بین الاقوامی -