صبا فیصل کے اعلان لا تعلقی پر بیٹے سلمان اور بہو نیہا کے سوشل میڈیا پر جوابی وار
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اداکارہ صبا فیصل کی جانب سے اپنے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان سے لا تعلقی کے اعلان کے بعد ان کے بیٹے اور بہو نے بھی سوشل میڈیا پر محاذ سنبھال لیا۔
نیہا سلمان نے نام لئے بغیر اپنی ساس اور نند پر تنقید کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں کہا کہ اپنی زندگی کا موازنہ ایسے افراد کے ساتھ ہر گز مت کریں جو حرام کے مزے لیتے ہیں ، ہو سکتا ہے کہ وہ کامیاب نظر آئیں یا آپ سے زیادہ مزے کر رہے ہوں مگر اللہ کے سامنےوہ کچھ بھی نہیں اور اسی بات کی اہمیت ہے ۔
View this post on Instagram
ادھر سلمان فیصل نے انسٹاگرام پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بہت ہو گیا ، لوگ اپنی بیہودہ سوچ اپنے پاس رکھیں، نیہا میری بیوی ہے اور میرے بچے کی ماں ہے،آپ سب کو اس کی عزت کرنی چاہئے۔
View this post on Instagram