فیصل واوڈا کی سینیٹ کی رکنیت بحال ،نوٹیفکیشن جاری 

فیصل واوڈا کی سینیٹ کی رکنیت بحال ،نوٹیفکیشن جاری 
فیصل واوڈا کی سینیٹ کی رکنیت بحال ،نوٹیفکیشن جاری 

  

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیصل واوڈا کی سینیٹ کی رکنیت بحال کر دی گئی ، الیکشن کمیشن نے  سینیٹ نشست پر بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں فیصل واوڈا کی سینیٹ کی خالی ہونےوالی نشست کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ،  فیصل واوڈا کی 10 مارچ کو سندھ کی جنرل نشست سے کامیابی کانوٹیفکیشن بحال کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی نشست کی بحالی کے نوٹیفکیشن کے ساتھ ہی  نثار کھوڑو کی سینیٹ کی نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ 

 خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فیصل واوڈا سینیٹ کی نشست پر بحالی  کے فورا بعد مستعفی ہوں گے جس کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ کی جنرل سیٹ پر دوبارہ الیکشن کرایا جائے گا۔ 

مزید :

قومی -