کام نہ کرنے کے باوجود بھاری تنخواہ دینے پر ملازم نے کمپنی کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا
ڈبلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئر لینڈ کی ریلوے کے ملازم نے کام نہ کرنے کے باوجود بھاری تنخواہ دینے پر اپنی کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔
نجی ٹی وی "جی این این" نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے کہا کہ آئر لینڈ کے دارالحکومت ڈبلن کے محکمہ ریلوے میں کام کرنے والے فنانس مینجر نے کمپنی کے خلاف کوئی کام نہ کرنے کا مقدمہ درج کرا دیا ، فنانس مینجر ڈرموٹ ایلسٹر ملز کا کہنا تھا کہ سارا دن دفتر میں بے کار بیٹھنا، چہل قدمی کرنا ، سینڈوچ کھانا ، اخبار پڑھنا ہی ہے ، صبح 10 بجے آفس آنے کے بعد دوپہر 3 بجے گھر چلا جاتا ہوں جس کے عوض مجھے سالانہ ایک لاکھ 26 ہزار ڈالرز تنخواہ دی جاتی ہے ۔
ڈرموٹ ملز نے کہا کہ وہ اپنی کمپنی کیلئے کچھ کام کرنا چاہتے ہیں مگر کمپنی صرف ان سے سیٹی بجانے کا کام لیتی ہے۔