افغانستان میں اغلام بازی، ناجائز تعلقات، گھر سے فرار سمیت دیگر جرائم میں ملوث خواتین سمیت 27 "مجرموں" کو سر عام کوڑے مارے گئے

افغانستان میں اغلام بازی، ناجائز تعلقات، گھر سے فرار سمیت دیگر جرائم میں ...
افغانستان میں اغلام بازی، ناجائز تعلقات، گھر سے فرار سمیت دیگر جرائم میں ملوث خواتین سمیت 27

  

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن)  طالبان نے گزشتہ سال اقتدار میں آنے کے بعد پہلی بار ایک قاتل کو سرعام پھانسی دینے کے ایک دن بعد جمعرات کو خواتین سمیت 27 افغانوں کو ایک بڑے ہجوم کے سامنے کوڑے مارے ہیں۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق طالبان حکومت کے  ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ تنقید سے ظاہر ہوتا ہے کہ باہر کے لوگ 'مسلمانوں کے عقائد، قوانین اور اندرونی مسائل کا احترام نہیں کرتے'۔

ایک بیان میں سپریم کورٹ نے کہا کہ دارالحکومت کابل کے شمال میں 50 کلومیٹر شمال میں ، پروان صوبہ کے دارالحکومت  چارکار میں جمعرات کو 27 'مجرموں' کو کوڑے مارے گئے اس میں 9خواتین بھی  شامل تھیں ۔ ان مجرموں کو اغلام بازی،  دھوکہ دہی ، جعلی گواہی ، جعلسازی ، منشیات ،  گھر سے فرار   اور غیر قانونی تعلقات پر سزائیں دی گئی ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سزا پانے والے  ہر ایک مجرم نے بغیر کسی مزاحمت کے عدالت کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا اور سزا سے مطمئن تھا۔ ایک عینی شاہد نے خبر ایجنسی  اے ایف پی کو بتایا کہ شہر کے سٹیڈیم میں 1 ہزار سے زائد لوگوں کی موجودگی میں مجرموں کو کوڑے مارے گئے۔

مزید :

بین الاقوامی -