دانتوں کی وجہ سے ہی فلم "تارے زمین پر ملی تھی "، درشیل سفاری
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلموں کی فہرست میں جگہ بنانے والی فلم "تارے زمین پر" کے مرکزی اداکار درشیل سفاری نے انکشاف کیا کہ انہیں وہ فلم ان کے دانتوں کی وجہ سے ہی ملی تھی ۔
ایک صحافی نے درشیل سفاری سے پوچھا کہ کیا انہیں وہ فلم ان کے دانتوں کی وجہ سے ملی جس پر درشیل نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جی بالکل مجھے وہ کردار میرے دانتوں کے باعث ہی ملا تھا کیونکہ فلم میں ایسے ہی بچے کی ضرورت تھی ۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ فلم تارے زمین پر 2007 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں درشیل سفاری نے شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا ، ان کے ساتھ مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے ۔
فلم میں درشیل کے دانتوں کا سائز تھوڑا بڑا اور باہر کو نکلا ہوا تھا ، اب درشیل نے بریسز لگوا کر انہیں اندر کرایا ہے ۔
فلم میں درشیل ایک طالبعلم کا کردار نبھاتے ہیں جنہیں پڑھنے لکھنے میں کافی دقت کا سامنا ہوتا ہے ، ایسے میں عامر خان بطور ڈرائینگ ٹیچر آتے ہیں اور ان کی بیماری کو بھانپتے ہوئے ان کا علاج کرتے ہیں۔