نسوانی آواز سن کر ڈاکوؤں کے چنگل میں پھنسنے والے 4 مغوی بازیاب
سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) دو ماہ قبل زنانہ آواز سن کر ڈاکوؤں کے نرغے میں پھنسنے والے چار مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق دوماہ قبل سکھر کے چار رہائشیوں کو شادی میں روٹیاں پکانے کے عوض کندھ کوٹ بلایا گیا تھا جہاں انہیں نسوانی آواز والے گینگ نے یرغمال بنا لیا۔
پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر ڈاکوؤں کیخلاف شکار پور کے کچے میں کامیاب آپریشن کیا گیا اور محمد باغ کے علاقے سے چاروں یرغمالیوں کو بازیاب کرالیا۔
پولیس کے مطابق مغویوں کے بیانات قلمبند کر کے انہیں سکھر بھیج دیا گیا۔