امریکی جوڑا، دونوں  کی عمر 100 سال، 79 سال سے شادی شدہ، صرف چند گھنٹوں کے فر ق سے دونوں کا انتقال 

امریکی جوڑا، دونوں  کی عمر 100 سال، 79 سال سے شادی شدہ، صرف چند گھنٹوں کے فر ق سے ...
امریکی جوڑا، دونوں  کی عمر 100 سال، 79 سال سے شادی شدہ، صرف چند گھنٹوں کے فر ق سے دونوں کا انتقال 
سورس: File/Pexels

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)  امریکی ریاست  اوہائیو کا ایک جوڑا، دونوں کی عمر 100 سال تھی، ایک دوسرے سے چند گھنٹوں کے فرق سے دونوں  انتقال کر گئے۔ یہ جوڑا آٹھ دہائیوں سے شادی شدہ تھا۔ شوہر اور بیوی کا انتقال بالترتیب 30 نومبر اور یکم دسمبر کو ہاسپیس آف ہیملٹن میں 20 گھنٹے کے وقفے سے ہوا۔ ہیوبرٹ مالیکوٹ کا انتقال 30 نومبر کو رات 9:15 پر ہوا، جون مالیکوٹ نے اگلے دن شام 5:40 پر اپنی آخری سانس لی۔ 

صد سالہ جوڑے کی محبت کی کہانی 1941 میں شروع ہوئی جب وہ ہیملٹن، اوہائیو کے چرچ آف گاڈ میں ملے۔ وہ دو سال بعد شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور تب سے وہ ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم تھے۔ خاوند ہیوبرٹ نے دوسری جنگ عظیم کے دوران بحریہ میں خدمات انجام دیں، مسز مالیکوٹ نے ٹارپیڈو پارٹس بنانے والی فیکٹری میں کام کیا۔

اس سال کے شروع میں، انہوں نے مل کر ایک اور سنگ میل منایا ۔مسز مالیکوٹ نے 13 جولائی کو اپنی 100 ویں سالگرہ منائی، جب کہ ان کے  شوہر ہیوبرٹ نے 23 تاریخ کو 100 ویں سالگرہ منائی۔ انہوں نے 8 جون کو اپنی شادی کی 79ویں سالگرہ بھی منائی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -