جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر جیرالڈ کوٹزی نے شادی کر لی

جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر جیرالڈ کوٹزی نے شادی کر لی
جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر جیرالڈ کوٹزی نے شادی کر لی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ(آئی این پی)جنوبی افریقہ کے فاسٹ باولر جیرالڈ کوٹزی نے اپنی دیرینہ دوست کے ساتھ شادی کر لی،میڈیا رپورٹس کے مطابق پروٹیز فاسٹ بالر جیرالڈ کوٹزی اپنی دیرینہ دوست ہننا ہیتھورن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں جبکہ شادی کی تقریب کا انعقاد ہیلڈرسٹروم کے ایلنڈسکلوف فارم میں کیا گیا جس میں قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی،کرکٹ کے میدان میں اپنی رفتار اور مہارت کے لیے مشہور جیرالڈ کوٹزی نے زندگی کا نیا سفر شروع کرنے کے لیے اپنے کیرئیر میں مختصر وقفہ لے رکھا ہے،شادی کی تقریب میں کرکٹ سے وابستہ شخصیات نے بھی شرکت کی جبکہ ساتھی کھلاڑیوں اور دوستوں نے نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مداحوں کی جانب سے بھی خوشی کا اظہار اور مبارکباد پیش کی گئی،یاد رہے کہ کوٹزی نے اب تک 14ون ڈے، 3ٹی ٹوئنٹی اور 2ٹیسٹ میچز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی ہے۔

مزید :

کھیل -